روحیل ظفر شاہی سیکرٹری جنرل پی ایم آر سی کا نومنتخب ماڈریٹر چرچ آف پاکستان عزت ماب ریورنڈ آزاد مارشل سے ٹیلفونک رابطہ:
روحیل ظفر شاہی سیکرٹری جنرل پی ایم آر سی کا نومنتخب ماڈریٹر چرچ آف پاکستان عزت ماب ریورنڈ آزاد مارشل سے ٹیلفونک رابطہ ہوا جس میں روحیل شاہی سیکرٹری جنرل پی ایم آر سی نے چرچ آف پاکستان کا ماڈریٹر منتخب ہونے پر چیئرمین پی ایم آر سی خان جنید ثاقب اور پی ایم آر سی کی تمام ٹیموں کی طرف سے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس اہم ٹیلیفونک رابطے میں ایڈورڈز کالج پشاور کے حالیہ فیصلے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور مسیحی قوم کے شدید غم و غصے اور تحفظات سے آگاہ کیا، انہیں دیگر چرچ آف پاکستان کے زیرِ سایہ چرچ پراپرٹیز کی سرعام خریدوفروخت اور ناجائز تعمیرات سے بھی آگاہ کیا۔ ایڈورڈز کالج کے حالیہ فیصلے کے حوالہ سے انکا کہنا تھا کہ معزز بشپ ہمفری سرفراز پیٹر اور انکی وکلا ٹیم سپریم کورٹ آف پاکستان میں نظرثانی اپیل دائر کریگی اور حکومت سے اعلی سطح کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کرینگے۔ اگر اسکے باوجود کوئی خاطرخواہ جواب نہ ملا تو ہر آئینی و قانونی کارروائی کو بروئے کار لایا جائیگا۔ انہوں نے روحیل شاہی کے سوال کا انتہائی مثبت انداز میں ردِعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں جہاں بھی چرچ آف پاکستان کی پراپرٹی کی ناجائز خریدوفروخت یا تعمیر کی جائے مجھے ضرور آگاہ کریں تاکہ ایسے عناصر کیخلاف سختی سے کاروائی کی جا سکے۔
سوشل میڈیا سیل | پی ایم آر سی
No comments:
Post a Comment